کراچی: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں مالی سال میں جولائی 2020 سے اکتوبر 2020 تک مجموعی طور پر 27471اعشاریہ 533 ملین روپے ٹیکس وصول کیا ۔
گزشتہ مالی سال میں اسی مدت میں 25257اعشاریہ 153 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا،موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 2790.714 ملین روپے اور انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 22029.795 ملین روپے وصول کئے گئے۔
پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 238.685 ملین روپے اور جائیداد ٹیکس کی مد میں 866.661 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا،کاٹن فیس کی مد میں 36.007 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 5.713 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے۔جائیداد ٹیکس کی وصولی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔