سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان تعلقات میں بہتری، اداکارہ نے محبت بھراپیغام شیئر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سجل علی اور احدرضا میر کے درمیان علیحدگی، اداکارہ نے خاموشی توڑدی
سجل علی اور احدرضا میر کے درمیان علیحدگی، اداکارہ نے خاموشی توڑدی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئے نئے دعویٰ سامنے آرہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی کی جانب سے احد رضا میر کی خالہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احد رضا میر کی خالہ صبا علی کینسر کی مریضہ ہیں جن کی جانب سے آج کل کیمو تھراپی سے قبل لیے جانے والے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

احدرضامیر کی خالہ صباعلی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر ان کے ہیئر کٹ کی بھی تھی۔

اُن کے نئے ہیئرکٹ کی تصاویر دیکھ کر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کی صحت کے لیے دعا کی وہیں سجل علی نے بھی احد کی خالہ کی صحت کے لیے ایک محبت بھرا پیغام لکھا۔

سجل علی کی احد کی خالہ کے لیے کی گئی  پوسٹ وائرل

سجل علی نے لکھا کہ آپ کی صحت و طاقت کے لیے بہت ساری دعائیں، اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے آمین۔

بعد ازاں سجل علی کی دعا پر صبا نے بھی کمنٹ میں رد عمل دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ خوبصورت دعا کے لیے شکریہ، میں واقعی اس کو سراہتی ہوں اللہ آپ کو اس رحم دلی کا صلہ عطا فرمائے‘۔ آمین

Related Posts