کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شہرقائد کے شہریوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ گرین بس رواں سال جون جولائی کے درمیان چلا دیں گے، ٹینڈر ہوچکے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹور ہو یا دیگر اسٹورز جہاں چوری ہوئی وہاں سزاء ملے گی۔
منگل کوگورنرہاؤس کراچی میں علامہ اقبال کی 83 ویں برسی کے موقع پر تصاویر کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے فلسفے بتانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ وفاق کے پاس جو پروجیکٹ ہیں اس پرکام شروع ہو چکا ہے، جس طرح کام ہونا چاہیے ویسا نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دورہ سندھ کے موقع پر بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے جبکہ کراچی میں گرین بس جون جولائی کے درمیان چلا دیں گے، ٹینڈر ہوچکے ہیں، گرین لائن بس سندھ کا پہلا ٹرانزٹ سسٹم ہوگا۔