دورانِ عدت نکاح کا کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

دورانِ عدت نکاح کا کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد

راولپنڈی: عدالت نے دورانِ عدت نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر عائد کی گئی فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔ فردِ جرم کے وقت عمران خان کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

دورانِ عدت نکاح کے کیس کی سماعت کے دوران سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی حاضر نہ ہوسکیں۔ عدالت نے ملزمہ کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ وکلائے صفائی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دورانِ عدت نکاح کے الزام پر مبنی کیس خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔

سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کیلئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

ہائیکورٹ میں حال ہی میں دائر کی گئی درخواست میں سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدت میں نکاح کا کیس نہیں بنتا، ٹرائل کورٹ کیس کی سماعت کا اختیار بھی نہیں رکھتی۔

 

Related Posts