عمران خان کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تیسری ٹیلی تھون کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تیسری ٹیلی تھون کا اعلان
عمران خان کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تیسری ٹیلی تھون کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک اور ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے تیسرا ٹیلی تھون کیا جائے گا۔ یہ ٹیلی تھون 3 گھنٹے پر مشتمل ہو گا اور اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں جن کی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

عمران خان نے کہا کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔ اس سے قبل دو ٹیلی تھون میں ہم نے 10 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔

Related Posts