اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم کیخلاف آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ بڑے چوروں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ ہے، اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں۔
Today is Black Day in Pak’s history when Imported govt of crooks amended NAB law comes in ending accountability. Entire economy & pol system of Pak was derailed thru US-backed regime change conspiracy simply to give this cabal of crooks another NRO. PMLN’s Dastgir confirmed this.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا یوم سیاہ ہے، جب امپورٹڈ حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کرکے احتساب کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے پاکستان کی پوری معیشت اور پولیٹیکل نظام کو پٹڑی سے اُتار دیا گیا تاکہ انہیں ایک اور این آر او دیا جا سکے۔ پی ایم ایل این کے خرم دستگیر نے اس کی تصدیق کی۔
نیب قوانین میں ترمیم سے مشترکہ حکومت اپنے کیسز ختم کرے گی، فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








