چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر پہنچ گئے۔
عمران خان نے شہید کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر پیر یکم اگست کو خراب موسم کے باعث ضلع لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد شہید ہو گئے تھے۔
شہداء میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد ، پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔