سن 1987ء میں عمران خان 300 وکٹس لینے والے پہلے پاکستانی بنے۔پی سی بی

تازہ ترین

تازہ ترین

سن 1987ء میں عمران خان 300 وکٹس لینے والے پہلے پاکستانی بنے۔پی سی بی
سن 1987ء میں عمران خان 300 وکٹس لینے والے پہلے پاکستانی بنے۔پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سن 1987ء میں آج ہی کے روز وزیرِ اعظم عمران خان ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بنے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ آج ہی کے روز سن 1987ء میں وزیرِ اعظم عمران خان وہ پہلے پاکستانی بنے جس نے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران اپنی 300 وکٹیں مکمل کیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیرِاعظم عمران خان نے انگلینڈ کے کرکٹر آر سی رچرڈز کو لیڈز ٹیسٹ کے دوران آؤٹ کرکے 300 وکٹیں مکمل کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کی سالگرہ پر کرکٹ بورڈ کا خراجِ تحسین

Related Posts