مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز
مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب اس کی مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔

مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر کہناتھا کہ عمران خان کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک کرنا بند کرو کیونکہ وہ ایسا نہیں ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے مزید لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنے اور قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے لانچ اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے،آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور تنزلی کی طرف جاتا رہے گا۔

Related Posts