راولپنڈی: پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لیے مجھے، کنول شوزب اور سمابیہ طاہر کو ذمہ داری سونپی ہے۔
زرتاج گل نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد رہنما کنول شوزب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے ہمارے سر پر ہاتھ رکھا ہے۔
زرتاج گل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خواتین نے پارٹی کے لیے بہت خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ محرم کا مہینہ ہے، جو ہمیں جدوجہد کرنا سکھاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے محرم کے بعد بڑا جلسہ کریں گے۔
دوسری جانب رہنما کنول شوزب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہماری عید ہو گئی۔ کنول شوزب نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں 78 نشستیں واپس ملنے پر ہماری جدوجہد کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں ملازم انعام کو جھوٹی گواہی کے لیے پیش کیا جائے گا، ملازم انعام کو عون چوہدری نے بنی گالہ میں رکھوایا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








