عمران خان نے آئینہ دکھانے پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان نے آئینہ دکھانے پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شہباز شریف
عمران خان نے آئینہ دکھانے پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے کہا کہ جب میڈیا نے عمران خان کو آئینہ دکھایا تو عمران خان نے میڈیا کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا عمران خان کی حکومت کی جانب سے لگائی گئیں میڈیا پر پابندی کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ عمران خان کا میڈیا پر بے قابو غصہ سمجھ آتا ہے،عمران خان نے اپنے جھوٹ،فریب اورکردارکشی کی سیاست کو’ٹربو چارج‘ کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ جب وہی میڈیا عمران خان کوآئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے ہیں۔ یہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہے جوہرچیز کو تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ کو اپیل کا حق نہیں۔فیصل واؤڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست مسترد

Related Posts