عمران خان قیادت کر نے، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے، وسیم اکرم

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان قیادت کر نے، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے، وسیم اکرم
عمران خان قیادت کر نے، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے، وسیم اکرم

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وسیم اکرم نے کہاہے کہ عمران خان قیادت کر نے، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کیلئے پیدا ہوا ہے، اپنے لیے نہیں بلکہ جس کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں،جس سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: تیسرا فیصلہ کن میچ، پاکستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ یا طاقت یا نام نہیں ہے جس کے لیے وہ لڑ رہا ہے، یہ اس کی تقدیر ہے جس کے لیے وہ جنگ کررہا ہے۔

Related Posts