عمران خان کے 2موبائل فونز چوری ہونے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن
عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے دو موبائل فونز چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

شہباز گِل کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکیورٹی نہیں کی دی گئی اور دوسری جانب ان کے دو فونز چوری کئے گئے۔

شہباز گِل کا اپنے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں مزید کہنا تھا کہ بالکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ایئرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہوں نے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو کون کون لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے؟

Related Posts