عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف
عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، نئی آڈیو لیک نے ان کی منافقت کو بے نقاب کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی تازہ ترین آڈیو لیک نے ان کی منافقت کو بے نقاب کر دیا جو قوم کو اخلاقیات کا درس دیتے نہیں تھکتا وہ خود بھی کھلم کھلا غیر اخلاقی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں:الیکشن کروانا پڑیگا،ایسی پلاننگ کر رہا ہوں جوکسی نے نہیں کی، عمران خان

وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیازی کے ریاست مخالف اقدامات اسے اعلیٰ عہدے کے لیے نااہل بنا دیتے ہیں۔عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔

Related Posts