اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب زوروں سے جاری ہیں، ایک بات واضح ہے کہ تحریک انصاف برتری حاصل کررہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات ہے کہ تمام طبقات تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہے ہیں ، سیاسی طور پر قوم یکجا ہو رہی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ عوام کو عمران خان کے بیانیے کی سمجھ آگئی ہے جبکہ پنجاب حکومت پہلے بھی جعلی تھی عدالت نے بھی کہہ دیا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








