ہماری بربریت دیکھ کر مہذب دنیا پر سکتہ طاری ہوگا، شہباز گل کی حالت پر عمران خان کا ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا
توشہ خانہ کیس،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اسپتال منتقلی کی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملک کو بنانا ریپبلک کہا۔

انہوں نے کہا کہ بنانا ریپبلک میں ڈھلنے کے مناظر، ہماری بربریت دیکھ کر مہذب دنیا پر سکتہ طاری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

فرائض میں غفلت کا الزام، ایف بی آر اپنے ملازمین کیخلاف کارروائی کیلئے تیار

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بدترین پہلو تو یہ ہے کہ منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر جبر و تشدد سے مثال بنانے  کے لیے  ایک آسان ترین ہدف چُنا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم، مولانا فضل الرحمٰان اور آصف زرداری جیسے وہ تمام کردار جو ریاستی اداروں کے خلاف  بغض و عناد سے بھرپور بیانات کے ذریعے انہیں ہرممکن حد تک بدترین انداز میں بار بار نشانہ بناتے رہے ہیں، بلاخوفِ ملامت آزاد گھوم رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو پمز اسپتال کے کارڈیک سینٹر میں داخل کرلیا گیا ہے۔ طبی معائنے کے لئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ قائم کردیا گیا۔

Related Posts