اسلام آباد: وزیراعظم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سیکڑوں لوگ عمران خان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے، اسلام آباد میں خواتین سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
خواتین سمیت پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد کے ڈی چوک کے قریب جناح ایونیو پہنچ گئے،کارکنان کی جانب سے نعرہ بازی کی جارہی ہے، تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کو پولیس نے پارلیمنٹ ہاوس گیٹ سے گرفتار کرلیا ۔