وزیر آباد واقعہ، عمران خان کی ایک اور فوجی کا نام سامنے لانے کی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حملے کی تفصیلات کا علم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوج کو ایک اور دھمکی دے دی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ایک اور فوجی افسر کا نام سامنے لانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شاندار فتح پر صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

عمران خان نے اپنے رحیم یار خان اور میانوالی میں دئیے گئے اپنے سابقہ بیانات کی ویڈیوز بھی شئیر کیں اور کہا کہ انہیں قاتلانہ حملے کا پہلے سے علم تھا اور ”اسکرپٹ عین مطابق تھی“۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک اور فوجی افسر کا نام سامنے لانے والے ہیں جو کنٹرول روم میں قتل کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہا تھا۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کیا جائے۔ یہ افراد وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک اہم پوزیشن پر فائز سینئر فوجی افسر ہیں۔

Related Posts