چین: ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولٹیکل سائنس اینڈ لاء کے پروفیسر اور چارہر انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو چینگ شیزہونگ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس تاریخی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں پروفیسر چینگ شیزہونگ کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 23 سال کے بعد روس نے پاکستان کے سربراہ کو ماسکو کے دورے پر بلایا ہے، اس سے وزیراعظم عمران خان کی قدآور شخصیت اور قائدانہ صلاحیتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
چینی دانشور نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن عمران خان کا بہت احترام کرتے ہیں اور اب پاکستانی رہنما چاہے علاقائی مسائل پر بات کریں یا بین الاقوامی مسائل پر، ان کی آواز کو ہمیشہ عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
اپنے تجزیے کی بنیاد پر پروفیسر چینگ شیز ہونگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کی تزویراتی اہمیت 3 پہلووں سے جھلکتی ہے، جس میں پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت بڑھنا، بھارت کے امریکا کے قریب ہونے سے روس کا پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون میں جھکاؤ اور پاکستان، چین اور روس کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات بیرونی طاقت کے خلفشار کو روکنے کے لیے سازگار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں سیاحت کا دوبارہ آغاز، بہت جلد لوگ خوشی سے ناچ رہے ہونگے۔ ڈین ٹیہن
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی خداداد صلاحیتوں کو بین الاقوامی برادری نےتسلیم کیا ہے۔