لاہور:سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے خط میں دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور اعظم سواتی اور شہباز گل پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا۔
عمران خان کی جانب سے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔
خط کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا وقار کے خلاف اقدامات آئین کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں:عدالت نے فواد چوہدری کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
یاد رہے کہ اسلام آباد کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








