لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر امتیاز سپراسٹور کا منیجر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

کراچی: فیروز آباد تھانے کی حدود میں امتیاز سپر مارکیٹ کی انتظامیہ کی جانب سے   لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پرپولیس اور رینجر نے مشترکہ کارروائی کی۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر امتیاز سپر اسٹور کے منیجر کوگرفتار فیروز آباد تھانے منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی ،گلستان سوسائٹی و قائد آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 24 ہوگئی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا وقت ختم ہونے کے باوجود امتیاز سپر اسٹور طارق روڈ کھلا ہوا تھا ، سامنے سے اسٹور کو بند کرنے کے بعد پچھلے دروازے سے عوام کو نکال رہے تھے۔

اسٹور میں ایس او پی کی خلاف ورزی اور سوشل ڈسٹنس کا بالکل خیال نہیں رکھا جا رہا تھا۔رینجرز اہلکاروں کی موجودگی میں پولیس نے منیجرکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Related Posts