اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 5 ماہ کے دوران 38 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کہتی ہے کہ جولائی تا نومبر 38 ارب روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی ہے، جس کا مطلب یہ کہ 5 ماہ میں پاکستانی 38 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے میں پاکستان میں 28 ارب 90کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔جو تناسب پچھلے سال کے مقابلے میں بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت چائے پینے کی شوقین ہے اور سردیوں میں چائے کا استعمال اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے، پاکستان ابھی تک چائے کی کاشت میں خود کفیل نہیں ہے، اسی لئے مختلف ممالک سے اسے در آمد کیا جاتا ہے۔