اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف نے مقامی افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں، موسم سرما میں تیندوا مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کے قریب اکثر دیکھا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے، تیندوے کو نقصان پہنچانے پر سزا یا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی
ترجمان وائلڈ لائف کا مزید کہنا تھا کہ مقامی آبادیوں کے افراد رات کے اوقات میں مال مویشی کو چاردیواری کے محفوظ مقام پر باندھیں،مویشی جنگل کی طرف چرنے کیلئے نہ بھیجیں، جنگل کے قریب بچے، عورتیں اور ضعیف افراد غیرضروری طور پرگھروں سے نہ نکلیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








