ادیس ابابا:مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے حکام نے بتایا ہے کہ تیگرائی کے باغی فوجیوں کی جانب سے مبینہ قتل عام کی اطلاعات ملی ہیں، چینا نامی ایک گاؤں سے کم از کم ایک سو پچیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا کے ڈاکٹروں نے بتایاکہ چینا نامی ایک گاؤں سے کم از کم ایک سو پچیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اس تعداد میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں کسانوں کے خاندان کے افراد، جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔
بتایا گیا کہ یہ افراد رواں ماہ کے آغاز میں اس وقت باغی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے، جب وہ اس علاقے میں مختصر وقت کے لیے موجود تھے۔
ہلاک ہونے والوں میں کسانوں کے خاندان کے افراد، جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں،اب یہ علاقہ ایک بار پھر ملکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ تاہم تیگرائی باغیوں کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ اس قتل غارت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کا نائن الیون پرخفیہ تفتیش منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ، سعودی عرب کا خیر مقدم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








