قازقستان، غار سے سائنسدانوں نے 48 ہزار سال قبل رہنے والے انسان کے باقیات ڈھونڈ لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

قازقستان، غار سے سائنسدانوں نے 48 ہزار سال قبل رہنے والے انسان کے باقیات ڈھونڈ لیے
قازقستان، غار سے سائنسدانوں نے 48 ہزار سال قبل رہنے والے انسان کے باقیات ڈھونڈ لیے

قازقستان میں ایک غار سے سائنسدانوں نے 48 ہزار سال قبل رہنے والے انسان کی باقیات دریافت کرلیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکستان کے علاقے میں واقع توتیبولک غار سے 48 ہزار سال پہلے رہنے والے ایک شخص کے آثار حاصل ہوئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے سال غار سے تاریخی آثار اور راکھ کی باقیات ملی تھیں جس کی بنیاد پر لیبارٹری میں تحقیق کی گئی اور تحقیق میں ثابت ہوا کہ اس غار میں 48 ہزار سال پہلے لوگ رہا کرتے تھے۔

اس غار کو تلاش کرنے والوں میں مختلف ممالک سے نمائندوں نے کردار ادا کیا تھا، ان میں  اسپین، امریکا، رومانیہ اور قازقستان کے نمائندے بھی شامل تھے۔

قازقستان کی اس غار سے مزید تحقیق اور معلومات حاصل کرنے کیلئے کھدائی کی جارہی ہے۔

Related Posts