مریم نواز کی درخواست منظور، عدالت نے پاسپورٹ واپسی کا حکم دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست منظور ، پاسپورٹ واپسی کا حکم دیدیا
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست منظور ، پاسپورٹ واپسی کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرلی اور عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ کیا مریم نوازنے پہلے بھی پاسپورٹ واپسی کی درخواستیں دائر کی تھیں؟ جس پر مریم نواز کے وکیل نے بتایا کہ موجودہ درخواست کی روشنی میں پرانی درخواستیں غیر مؤثر ہوچکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کا مسئلہ بجلی، گیس، آٹا اور مہنگائی ہے سائفر نہیں۔ شیخ رشید

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ مریم نواز کو پاسپورٹ جمع کرانے پر ضمانت ملی، 4 سال ہو گئے لیکن ابھی تک چوہدری شوگر ملز کا کوئی ریفرنس نہیں آیا، اگر یہ کیس فائل کرتے اور مریم اس کا دفاع کرتیں تو صورتحال مختلف ہوتی، کسی کی نقل و حرکت کو روکنا بنیادی حقوق کا معاملہ بھی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز چاہتی تھیں کہ یہ کیس فائل ہوتا تاکہ وہ اس کے دفاع میں آتیں، لمبی تاخیر کرنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے، لمبی تاخیر پر عدالتیں بغیر میرٹ دیکھے کیس ختم کرادیتی ہیں۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے مریم نواز کا پاسپورٹ انہیں واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے عدالتی تحویل میں موجود اپنا پاسپورٹ واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Related Posts