لاہور میں لڑکی کا انوکھا اظہارِ محبت، سڑک پر اشتہار چلوادیے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں لڑکی کا انوکھا اظہارِ محبت، سڑک پر اشتہار چلوادیے
لاہور میں لڑکی کا انوکھا اظہارِ محبت، سڑک پر اشتہار چلوادیے

لوگ الگ الگ طریقوں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں، اکثر لوگ تو محبت کے اظہار  کے لیے نت نئے انداز اپناتے ہیں لیکن اس اظہار میں اکثریت لڑکوں کی ہوتی ہے جبکہ اس بار ایک لڑکی نے محبت کا اظہار منفرد انداز میں کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

لاہور کے رہائشی حال ہی میں ایک سڑک پر لگے اسٹیمرز پر ڈیجیٹل طرز پر پروپوزل دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اسٹیمرز پر کسی نامعلوم لڑکی کی جانب سے فیصل عمران نامی شخص سے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی رضامندی پوچھی گئی تھی جس پر تحریر تھا کہ کیا تم ہمیشہ میرے رہو گے؟

لیکن یہ تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فیصل عمران کون ہے اور نہ یہ معلوم ہوا کہ یہ اشتہار کس کی جانب سے چلوایا گیا البتہ ان دنوں یہ سوشل  میڈیا پرخوب وائرل ہورہا ہے۔

Related Posts