لنڈی کوتل: علماء کا رقص، موسیقی والی شادیوں میں نکاح نہ پڑھانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

لنڈی کوتل کے علاقہ زخہ خیل خیبر میں علماء کرام کی جانب سے موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں علماء نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے شادیوں میں خواجہ سراؤں اور مقامی فنکاروں کی محفلوں پر مکمل پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

تلخ حقیقت،سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو ایدھی سینٹر میں جمع کرانے پر مجبور

جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی میت کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔

متفقہ فیصلے میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، اجلاس میں سیاسی رہنماؤں اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

music ban

Related Posts