نیوزی لینڈ میں 2 شیر خاتون پر چڑھ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

نیوزی لینڈ میں 2 شیر خاتون پر چڑھ گئے
نیوزی لینڈ میں 2 شیر خاتون پر چڑھ گئے

نیوزی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں دو شیر خاتون پر چڑھ گئے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون چڑیا گھر جاتی ہے، جہاں پر دو شیر خاتون سے والہانہ انداز میں چمٹ جاتے ہیں اور اس کے اُوپر چڑھنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون نے اُن دونوں شیروں کو بچپن سے پالا تھا لیکن بعد میں نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق انھیں نیوزی لیند کے چڑیا گھر میں دے دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق جنگلی جانوروں کو ایک مخصوص عمر کے بعد شہری آبادی والی جگہ پر رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی اسی لئے انھیں چڑیا گھر میں دے دیا جاتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ خاتون کافی عرصے بعد ان شیروں سے ملنے کیلئے جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ یوانہ وار اُس سے چمٹ جاتے ہیں۔

Related Posts