دیکھئے تصاویر: بالی ووڈ اسٹارز کی چمک دمک میں رنگا گنیش چترتھی کا تہوار

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو آن لائن

بولی ووڈ کے مرکز ممبئی میں بدھ کے روز ہندو مت کے تہوار گنیش چترتھی کا آغاز عقیدت و احترام اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ شہر بھر میں مذہبی و ثقافتی رنگ نمایاں ہیں اور فضا ڈھول کی تھاپ اور منتر جاپ سے گونج اٹھی۔

بھارت بھر میں منایا جانے والا یہ دس روزہ تہوار، جو ونایک چترتھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہندو بھگوان گنیش کی پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے اور نئی شروعات کے ساتھ رکاوٹوں کے خاتمے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ممبئی کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پنڈالوں کو دیدہ زیب سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا ہے جبکہ گھروں میں بھی عقیدت مندوں نے گنیش کی مورتیاں نصب کی ہیں۔

تقریبات میں رنگ بھرنے کے لیے بالی ووڈ فنکاروں نے بھی اپنے گھروں کی تقریبات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

تہوار کے دوران شہر کے مشہور پنڈالوں میں لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔ ان میں سب سے زیادہ توجہ “لال باغچا راجا” کو حاصل ہے، جہاں ہر سال ہزاروں عقیدت مند درشن کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں ہندو مت پر یقین رکھنے والے بھارتی فلم اسٹارز نے یہ تہوار کیسے منایا۔

Ganesh Chaturthi 2025: Kareena Kapoor Khan And Priyanka Chopra Wish Fans. Shilpa Shetty Skips Festivities

Ganesh Chaturthi 2025: How Bollywood Is Celebrating This Year

Related Posts