کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام بہت جلد خوبرو اداکار میکال ذوالفقار کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’چوراہا‘‘ میں نظر آئینگی۔
احسن طالش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ڈرامہ سیریل کو اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایڈیسن ادریس مسیح نے لکھا ہے۔
ڈرامے میں مدیحہ امام ایک معصوم لڑکی زویا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ دوسری جانب میکال ذوالفقار جنید کا کردار ادا کریں گے جو کہ ایک سنسنی خیز اور دلفریب کردار ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں بشریٰ انصاری، صباحمید، اریشہ رضی خان اور بہروز سبزواری شامل ہیں۔ آیئے ڈرامے کے سیٹ کے پیچھے کے مناظر کی ایک جھلک دیکھتے ہیں:













گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








