بھارت، شمشاد آباد میں سرکاری حکام نے راتوں رات مسجد کو شہید کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت، شمشاد آباد میں میونسپل اتھارٹیز نے راتوں رات مسجد کو شہید کردیا
بھارت، شمشاد آباد میں میونسپل اتھارٹیز نے راتوں رات مسجد کو شہید کردیا

حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے شمشاد آباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر کی میونسپل اتھارٹیز نے رات کی تاریکی میں مسجد خواجہ محمود کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں شہید کیا، جب فجر کی نماز کے لیے نمازی مسجد پہنچے تو وہ مسجد کو منہدم دیکھ کر شدید غم و غصے میں آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں میں اس واقعے کے بعد سے شدید غم وغصہ ہے، انہوں نے میونسپل آفس کے باہر شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے اطراف میں موجود رہائشیوں نے اس کی تعمیر کے خلاف شکایت درج کی تھی جس کا مقدمہ درج کیا جانا تھا تاہم میونسپل حکام نے مسجد کو مسمار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی، میٹرو اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس جل کر خاکستر ہوگئی

علاوہ ازیں بھارت میں مجلس بچاؤ تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید کی گئی مسجد کو 3 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جہاں ہر روز بشمول جمعہ 5 وقت کی نماز باجماعت ادا کی جاتی تھی ۔

دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے پریس نوٹ میں مسجد شہید کرنے کے عمل کو نہایت افسوس ناک اور مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت عمل قرار دیا۔

Related Posts