سکھر میں شہریوں نے گاؤں میں داخل ہونے والے چیتے کو مارڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

سکھر میں شہریوں نے گاؤں میں گھسنے والے چیتے کو مارڈالا
سکھر میں شہریوں نے گاؤں میں گھسنے والے چیتے کو مارڈالا

سکھر: شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں میں گھسنے والے چیتے کو مار ڈالا، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیتا متعدد بار ان کے مویشیوں کو نقصان پہنچا چکا تھا۔

اہل علاقے نے بتایا کہ چیتے کے بارے میں متعدد بار وائلڈ لائف کے عملے کو اطلاع دی چکی تھی، مگر اُن کی جانب سے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا تھا، جس پر ہم نے خود کارروائی کی ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ چیتا گزشتہ روز اپنے ہدف کے شکار کے لئے گاؤں میں داخل ہوا تو اسے تعاقب کرکے ماردیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس چیتے کو مارے جانے کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں : زمین پر موجود دُنیا کے 3 تیز ترین جاندار اور ان کی رفتار کا موازنہ

Related Posts