پہلا ون ڈے، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے306رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

پہلا ون ڈے، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے306رنز کا ہدف
پہلا ون ڈے، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے306رنز کا ہدف

ملتان:ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لئے 306رنز کا ہدف دے دیا۔

ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز شائی ہوپ اور کائل مائیرز نے کیا، تاہم مائیرز صرف 3 رنز بناکر پویلین چلتے بنے، شائی ہوپ نے شاندار باری کھیلتے ہوئے 127 سکور بنائے، ان کو حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا۔

شامرہ بروکس 70، کپتان نکولس پوران 21، برینڈن کنگ 4 اور رومین پاوول 32، روماریو شیفرڈ 25 اور عقیل حسین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے، الزاری جوزف اور ہیڈن والش ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی ترقی

پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، وکٹ کیپر محمد رضوان، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔

Related Posts