کراچی کے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سعید غنی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سعی غنی
کراچی کے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سعی غنی

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی کے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 27 فروری کو عوامی مارچ کا آغاز کریں گے۔

سعید غنی نے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی لانگ مارچ میں شامل ہونے والے جیالوں کیلیئے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جیالوں نے اپنے طور پر کنٹینرز بھی بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا

مزید برآں سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ماضی اٹھا کر دیکھ لیں لسانی فسادات سے بھرا پڑا ہے،ایم کیو ایم کو سمجھنا ہوگا کہ بوری بند والا زمانہ اب چلا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ایم کیو ایم کا طرز سیاست اپنا رہے ہیں اور اپنے آپ کو فرشتہ سمجھتے ہیں۔

Related Posts