فزکس کے پرچے میں طالبعلم نے علی ظفر کا گانا لکھ دیا، گلوکار کا دلچسپ ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

فزکس کے پرچے میں طالبعلم نے علی ظفر کا گانا لکھ دیا
فزکس کے پرچے میں طالبعلم نے علی ظفر کا گانا لکھ دیا

کراچی: انٹر میڈیٹ کے طالبعلم نے اپنے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار علی ظفر کا گانا ’جھوم جھوم‘ لکھ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو پیپر چیک کرنے والے استاد کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں استاد کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت کراچی کے فرسٹ ایئر کے طالبِ علم کے فزکس کے پیپرز چیک کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Tribune (@tribune.pk)

اس دوران اُن کے پاس ایسی کاپی آئی ہے جس میں باقاعدہ طور پر گلوکار علی ظفر کا مشہور گانا ’جھوم جھوم‘ لکھا ہوا ہے۔

پیپرز چیک کرنے والے استاد کی جانب سے کاپی میں طالبِ علم کی جانب سے لکھے گئے گانے اور مختلف جملے پڑھ کر بھی سنائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اقرا عزیز نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے ہمراہ شرمناک ویڈیو شیئر کردی

طالبِ علم کا گانا لکھنے سمیت باقاعدہ میوزک بھی لفظوں میں لکھا گیا ہے اور پیپر کے مشکل آنے سے متعلق بھی شکوہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وائرل ویڈیو مجھے واٹس ایپ پر موصول ہوئی ہے، میری طالبعلموں سے گزارش ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں

Related Posts