برطانیہ، چڑیا گھر نے شہریوں کو شیروں کے ساتھ سونے کا موقع دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور چڑیا گھر، شیر کوڑیوں کے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف 
لاہور چڑیا گھر، شیر کوڑیوں کے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف 

لندن کے چڑیا گھر میں اب شہریوں کو خطرے سے دوچار شیروں کے ساتھ سونے کا موقع مل رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لینڈ آف دی لائنز نمائش میں واقع ’روم ود اے زو‘ کی بکنگ جمعرات سے شروع ہو گئی ہے۔

’روم ود اے زو‘ میں شیروں کے ساتھ سونے کے لیے ایک وزیٹر کے لیے ایک رات کے قیام کی فیس 378 پاؤنڈ یعنی تقریبا ساڑھے تیرانوے ہزار پاکستانی روپے ہے جبکہ 2 افراد کے لیے 558 پاؤنڈ یعنی تقریبا 1 لاکھ اڑتیس ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔

شیروں کے ساتھ سونے کے خواہش مند افراد کو شیروں کے ساتھ قیام کے دوران چڑیا گھر کی جانب سے مشروبات، 2 کورس ڈنر، ناشتہ اور چڑیا گھر کے دورے سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی ملے گا۔

دوسری جانب اس حوالے سے لندن چڑیا گھر کی پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کی سربراہ ایما ٹیلر نے کہا ہے کہ یہ سفاری کے شائقین کے لیے ایک منفرد تجربہ ہو گا۔

Related Posts