وام اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 346 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈ کپ 2023ء کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 346 رنز کا ہدف دے دیا۔

حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں  5 وکٹ پر 345 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ثنا خان کا بیٹے کے ہمراہ پہلا عمرہ

گرین شرٹس کی طرف سے  محمد رضوان نے 103، بابر اعظم نے 80 اور سعود شکیل نے 75 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں جبکہ آغا سلمان 33 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

میچ میں 18 اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر اسے بارش کے باعث روک دیا گیا تھا، عبداللّٰہ شفیق 14 اور امام الحق 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر2، میٹ ہینری، جمی نیشم، لوکی فرگوسن کی ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے اور اس میچ میں دونوں ٹیموں کو تمام 15 کھلاڑی دستیاب ہیں۔

Related Posts