مشکل کی اس گھڑی میں اللہ کو راضی کریں۔ کرکٹر مشتاق احمد

تازہ ترین

تازہ ترین

مشکل کی اس گھڑی میں اللہ کو راضی کریں، کرکٹر مشتاق احمد
مشکل کی اس گھڑی میں اللہ کو راضی کریں، کرکٹر مشتاق احمد

لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اللہ کو راضی کریں۔

مشتاق احمد نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں اللہ کو راضی کریں۔ گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت اور نمازوں کا اہتمام کریں۔

لیگ اسپن لیجنڈ نے کہا کہ ہمیں حکومت کا ساتھ دینا ہوگا اور احتیاط کرنا ہوگی۔مشتاق احمد نے کہا کہ خود کو اور گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح کورونا وائرس کی وباء پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

Related Posts