تماشائی کی غیر مناسب تنقید، حسن علی غصے پر قابو نہ رکھ سکے

تازہ ترین

تازہ ترین

تماشائی کی غیر مناسب تنقید، حسن علی غصے پر قابو نہ رکھ سکے
تماشائی کی غیر مناسب تنقید، حسن علی غصے پر قابو نہ رکھ سکے

عارفوالا: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی لوکل کلب کے میچ میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر آپے سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عارفوالا میں ایک لوکل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران تماشائی نے حسن علی کو متعدد مرتبہ نامناسب جملے بولے جس پر حسن علی اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکے۔

میچ کے دوران ایک تماشائی نے آواز لگائی کہ حسن علی تم نے سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا؟۔بار بار نامناسب جملے کسنے پر حسن علی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

مزید پڑھیں:حسن علی کی اہلیہ سمیعہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

حسن علی تنقید کرنے والے تماشائی کو مارنے کیلئے اسکے پیچھے دوڑے،ٹورنامنٹ انتظامیہ نے حسن علی کو روکا اور دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

Related Posts