ایمازون پرائم پر نئی فلم فریڈم کے ٹریلر کی نامناسب ویڈیو ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

ایمازون پرائم
(فوٹو: ایمازون پرائم)

ایمازون پرائم ویڈیو پر نئی فلم فریڈم کے ٹریلر کی نامناسب ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی ہے جسے صرف 14 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔

سچے واقعات اور  حقائق پر مبنی فلم کی کہانی گزشتہ صدی کے مختلف قصوں پر مبنی ہے۔ فریڈم کے ہیرو کو آزادی کا حقیقی اظہار کرنے والا سچا شخص قرار دیا گیا ہے جو بیک وقت ایک وفادار دوست اور عوام کو لوٹنے والا ڈاکو بھی ہے۔

متعدد جیولری اسٹورز پر ڈاکے ڈالنے اور چوریاں کرنے والے شخص کی کہانی میں تشدد کا عنصر شامل نہیں جس کا پیچھا کرنے والا پولیس کمشنر ایک ایماندار افسر ہے تاہم ہیرو جو ڈکیتیوں کے باعث متعدد مرتبہ قید ہوتاہے، جیل سے فرار بھی ہوجاتا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون کار میں موجود ہے جبکہ ایک شخص اسٹور میں ڈاکا ڈالنے کیلئے پستول لہراتا ہوا گاہکوں کو شور نہ مچانے اور اپنی زندگی کی حفاظت خود کرنے کی تلقین کرتا ہے اور اس کے بعد ڈاکا ڈال دیا جاتا ہے۔

ڈکیتیاں کرنے والا یہ مجرم ایک ہینڈسم شخص ہے جس کی نیلی آنکھیں اسے دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں اس کی زندگی کے مختلف عروج و زوال دکھائے گئے ہیں جن میں کچھ نامناسب مناظر بھی شامل ہیں۔

Related Posts