انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا فارم اردو زبان میں آن لائن مہیا کر دیا گیا، جس سے تقریبا 84 فیصد فائلرز مستفید ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا فارم اردو زبان میں آن لائن مہیا کر دیا ہے، آن لائن فارم کو آسان فہم کرنے اور اردو زبان میں لاگو کرنے سے تقریبا 84 فیصد فائلرز مستفید ہوں گی
انکم ٹیکس ایک ایسا براہ راست ٹیکس ہے جو افراد، کاروباروں یا دیگر اداروں کی سالانہ آمدن پر عائد ہوتا ہے۔ پاکستان میں ہر شہری، جس کی آمدن مقررہ حد سے تجاوز کرے، پر انکم ٹیکس ادا کرنا قانونی طور پر لازم ہے۔ یہ ٹیکس قومی خزانے کے لیے ایک بنیادی آمدنی کا ذریعہ ہوتا ہے۔
یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر ہونے والے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








