کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ، 7افرادانتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ، 7افرادانتقال کرگئے
کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ، 7افرادانتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ سامنے آرہا ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 7مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے ڈینگی وائرس سے ہونے والی تمام اموات کراچی میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں ماہ کراچی میں 9 افراد ڈینگی کے سبب انتقال کرگئے تھے، یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 950 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں برس سندھ میں 3 ہزار 541 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

واضح رہے کہ شہر میں ڈینگی کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کو بڑی تعداد میں اسپتالوں میں لایا جارہا ہے۔

Related Posts