سکھر: جانوروں کا چارہ فروخت کرنے نے بھی چارے کی قیمتوں میں اضافہ، دکانداروں کی چاندی ہوگئی،عید قربان سے قبل مویشی پالنے و رکھنے والوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث جہاں پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہی جانوروں کیلئے چارے کی قیمت میں بھی پچاس سے سو روپے اضافہ کرکے اسے فروخت کیا جارہا ہے۔
عید قربان کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے شہری کثیر تعداد میں جانور خریدتے ہیں اور انہیں کھانے کیلئے چارہ کی مختلف اقسام دیتے ہیں لیکن چارہ مہنگا ہونے کی وجہ سے مویشی پالنے والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
اس کے علاوہ چارے کی قیمت میں اضافہ دیکھ کر شہریوں نے بھی جانوروں کو چارہ دینے کیلئے سستی سبزیاں اور فروٹ استعمال کرانا شروع کردیا ہے تاکہ جانوروں کی مناسب دیکھ بھال ہوسکے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں گیس مزید مہنگی کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








