زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قبل ازیں 2 جون کو جاری کیے گئے اعدادو شمار میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب 91 کروڑ ڈالر تھے جو دوبارہ 4 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان خودمختار ملک ہے، آئی ایم ایف بلیک میل نہیں کرسکتا۔ اسحاق ڈار

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں گذشتہ ہفتے کمی دیکھی گئی اور9 جون تک مجموعی ڈالر ذخائر کا مالی حجم 9 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہا۔

Related Posts