اچھا قد کسی بھی انسان کی شخصیت کو چارچاند لگادیتا ہے، ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا قد اچھا ہو لیکن مختلف مسائل کی وجہ سے قد بڑھنے کا عمل رک جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں جس پر من و عن عمل کرکے آپ اپنے قد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
انسانی جسم میں کئی ہارمونز اور گلینڈز ہوتے ہیں اور قد بڑھانے کیلئے ہارمونز کی خرابی کی وجہ سے لوگوں کا قد بڑھنا رک جاتا ہے اور سب سے پہلے آپ کو ہارمونز کا ٹیسٹ کروانا ہےاور پیچوٹری گلینڈکا ٹیسٹ کروانا ہے تاکہ آپ کے ہارمونز اور گلینڈز کی خرابی کی وجوہات سامنے آسکیں اور ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔
اکثر جینیاتی تبدیلی اور موروثیت بھی انسان کے قدکاٹھ اور جسمانی ساخت پر اثر انداز ہوتی اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری اور زندگی کے طور طریقے بھی آپکے قد میں اضافے کو روکنے کا سبب بنتے ہیںلیکن اس کے باوجود آپ مخصوص ورزش اور دیگر طریقوں سے اپنے قد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
کھانے کی جہاں تک بات کی جائے تو آپ دودھ، دہی،سبریاں، پھل بالخصوص پپیتا کھائیں تو آپ کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ ہڈیوں کی بڑھوتری کیلئے کیلشیم لازمی جز ہے اور اس کیلئے آپ کو دودھ اور دہی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ کیلشیم کی کمی سے بھی قد بڑھنے کا سلسلہ رک جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو جو نسخہ بتارہے ہیں اس سے آپ کو کیلشیم ، وٹامن، پوٹاشیم، پروٹین بھی ملیں گے اور اگر آپ کی عمر 18 سال کے قریب ہے تو آپ کے قد میں اضافہ ممکن ہے۔
اجزائے ترکیبی
کونچ کے بیج

مصری پاؤڈر

سونف
بادام پاؤڈر

اونٹنی کا دودھ

تیاری کا طریقہ
1۔سب سے پہلے آپ نے دو چمچ سونف ، دوچمچ کونچ کے بیج، مصری ایک چمچ اور بادام کا پاؤڈر دو چمچ لینا ہے۔
2۔کھانے کے چمچ کے برابر مقدار میں آپ نے یہ اشیاء لیکر سب کو مکس کرنا ہے ۔
3۔اس مکسچر کو آپ نے شیشے کے برتن میں سنبھال کر رکھنا ہے اور چھ ماہ میں بھی خراب نہیں ہوگا لیکن زیادہ بہتر ہے کہ آپ ہر دوماہ بعد نئی دوا ء تیار کریں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









