حکومت سی پیک کے تحت خصوصی اکنامک زونز بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ اسد عمر

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت سی پیک کے تحت خصوصی اکنامک زونز بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ اسد عمر
حکومت سی پیک کے تحت خصوصی اکنامک زونز بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی  و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک کے تحت  خصوصی اقتصادی زونز کی تشکیل پر توجہ دے رہی ہے تاکہ صنعتکاری اور ملازمتوں کی تخلیق ممکن ہوسکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دسمبر کے اختتام سے قبل ہم پہلے اکنامک زون  کو اپنا ہدف بنا رہے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران 2 مزید اقتصادی زونز تشکیل دینا چاہتے ہیں جبکہ ان میں سے ایک سندھ، دوسرا خیبر پختونخواہ جبکہ تیسرا پنجاب میں بنایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آئینِ پاکستان کے تحت وزیر اعظم کی تجویز پر صدر چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کا مجاز ہوتا ہے، جبکہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع درست ہے۔

 اسلام آباد میں دو روز قبل   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک بہترین آرمی چیف ہیں جبکہ ان کی توسیع پر کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مملکت کے آئین کے اعتبار سے وفاقی حکومت  اپنا مؤقف واضح طور پر سامنے لا چکی ہے، سپریم کورٹ فیصلے میں کہا گیا کہ حکومتی فیصلے میں ایک ابہام پایا جاتا ہے لیکن ہماری رائے میں ایسی کوئی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی تجویز پرآرمی چیف کی توسیع درست ہے۔اسد عمر

Related Posts