حکومت کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ
حکومت کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کی منظوری وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کی منظوری دی ہے۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کردئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

درزی کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ 

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس روانہ کردی۔ وزارتِ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں ایف آئی اے کے مساوی کی جائیں گی۔

حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے مبینہ طور پر ایک روز قبل فیصلہ کیا ہے کہ وزارتِ داخلہ اور ذیلی اداروں کو اضافی تنخواہ بھی ادا کی جائے۔ بنیادی اضافی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری بھی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دی۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کو دیگر شہروں کے مقابلے میں زیادہ چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ تحریکِ عدم اعتماد اور لانگ مارچ سمیت دیگر سیاسی سرگرمیاں اسلام آباد میں ہونے کے باعث پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 

Related Posts