شادی کسی بھی انسان کی زندگی کا اہم ترین موڑ ہوتا ہے جس سے گزرنے کے بعد انسان کی زندگی ایک نئی ڈگر پر چل نکلتی ہے جبکہ اس کی نسبت طلاق کو انتہائی معیوب فعل تصور کیا جاتا ہے لیکن اگر ہم پاکستان کی شوبز انڈسٹری پر نظر ڈالیں تو یہاں طلاق کوفیشن سمجھا جانے لگا ہے۔
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے جن کے ڈراموں اور فلموں کے ڈئیلاگز شائقین کے دل موہ لیتے ہیں ان کی حقیقی زندگیاں عوام کی سوچ سے یکسر مختلف ہے،ان کے ڈائیلاگ، مسکراہٹ اور رہن سہن سب کچھ مصنوعی ہوتا ہے شائد یہ ہی وجہ ہے کہ شوبز میں حقیقی رشتوں کو بھی ڈرامہ کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ڈرامے کی قسط کی طرح پرانے رشتے توڑ کر نئے ساتھی تلاش کئے جاتے ہیں ۔ ہماری شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام موجود ہیں جو پردہ سیمیں پر تو انتہائی کامیاب رہے لیکن ان کی حقیقی زندگیاں کسی طرح قابل رشک نہیں ۔
نورجہاں
اپنی آواز سے ایک عالم کو گرویدہ بنانے والی پاکستان فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا نام ملکہ ترنم نور جہاں اور اعجاز کی شادی کا انجام طلاق پر ہوا۔

عمر شریف
پاکستان کے سب سے بڑے کامیڈیں عمر شریف جن کا نام سنتے ہیں لوگوں کے چہروں پر ہنسی آجاتی ہیں ان کی دوشادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

بشریٰ انصاری
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ہدایت کار اقبال انصاری کا کئی برسوں پر محیط رشتہ گزشتہ سال طلاق پر منتج ہوا۔

محسن حسن خان
محسن حسن خان نے بھارتی اداکارہ کی زلفوں کے اسیر ہوکرگیند بلا چھوڑ کررنگ ونور کی دنیا کا حصہ بن کراداکارہ رینا رائے کواپنا جیون ساتھی تو بنایا تاہم یہ میچ کا نتیجہ بھی طلاق نکلا۔

سنگیتا
پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ہدایتکارہ اور ماضی کی اداکارہ سنگیتا بھی دو بار پیا گھرسدھارنے کے بعد طلاق لیکر واپس آئیں۔

عدنان سمیع اور زیبابختیار
گلوکار وموسیقار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبابختیار کی لو میرج کا انجام بھی ناکامی کی صورت میں ہوا۔

نعمان مسعود اور عروج ناصر
معروف اداکار نعمان مسعوداور اداکارہ عروج ناصر کی شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور اس معروف جوڑی کو بھی طلاق نے الگ کردیا۔

شمعون عباسی
اداکارشمعون عباسی نے پہلے جویریہ عباسی سے شادی کی جو ناکام ہونے کے بعد حمائمہ ملک کے ساتھ بیاہ رچایا لیکن دوسری شادی بھی ناکامی سے دوچار ہوئی۔

نرگس
اسٹیج ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نرگس کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی۔

فریحہ پرویز
پتنگ باز سجنا گانے سے راتوں رات شہرت پانے والی گلوکار ہ فریحہ پرویز کی دوشادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

حمیرا ارشد اور احمد بٹ
گلوکارہ حمیراارشد اور اداکاراحمد بٹ 2004میں زندگی کے ساتھ بنے لیکن مسلسل اختلافات اور جھگڑوں کی وجہ سے دونوں نے راستے الگ کرلیئے۔

صوفیہ احمد
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صوفیہ احمداور سہیل سمیر کی محبت کی شادی کا اختتام بھی طلاق کی صورت میں سامنے آیا۔

فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی کی پہلی شادی شوبز کے دیگر ستاروں کی طرح کامیابی سے طلاق پر ختم ہوئی۔

نوین وقار
اداکارہ نوین وقار نے ہدایت کار اظفرعلی کی شادی کے ڈرامے کی کہانی طلاق پر ختم ہوئی اوردونوں نے اپنی اپنی راہ لی۔

ثروت گیلانی
کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل اور اداکارہ ثروت گیلانی کی کا نتیجہ بھی طلاق کی صورت برآمد ہوا۔

شائستہ لودھی
پاکستانی ٹی وی کے مارننگ شوز میں روشنیاں بکھیرنے والی شائستہ لودھی کی شادی بھی طلاق پر اختتام پذیر ہوچکی ہے۔

نادیہ خان
صبح صبح خواتین کو گھر بسانے کے ٹوٹکے بتانے والی ماضی کی معروف اداکارہ نادیہ خان بھی طلاق لے چکی ہیں۔

محسن عباس اورفاطمہ سہیل
ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار اورگلوکارمحسن عباس حیدر اورفاطمہ سہیل کی شادی بھی کئی اتار چڑھائو کے بعد طلاق پر ختم ہوئی۔

صنم بلوچ
ٹی وی شوزکی میزبان واداکارہ نے مختصر افیئر کے بعد عبداللہ فرحت کو جیون ساتھی بنایا لیکن یہ رشتہ بھی طلاق کی صورت ختم ہوا۔

نور بخار ی
ٹی وی مارننگ شوز میں امور خانہ داری سکھانے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی ناکام ترین اداکارہ نوربخاری چار بار پیاکا گھر چھوڑ چکی ہیں۔

صنم ماروی
کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی معروف گلوکارہ صنم ماروی کی شادی بھی ان دنوں مشکلات سے دوچار ہے اور ان کی طلاق کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








