نئی دہلی: بھارتی حکومت نے فحش مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 کے لگ بھگ ویب سائٹس، ایپس اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو بند کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ جنسی استحصال کے حوالے سے بدنام ملک بھارت میں فخش اور نامناسب مواد شائع کرنے والے 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، 19 ویب سائٹس اور 10 ایپس کو بلاک کیا گیا جن میں سے 7 گوگل پلے جبکہ 3ایپل اسٹور پر بھی دستیاب تھیں۔
بھارتی میڈیا (نیوز 18) کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے پابندی کا شکار ہونے والے پلیٹ فارمز سے منسلک 57 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی عوامی رسائی غیر فعال کردی ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ تخلیقی اظہار کی آڑ میں فحاشی اور نامناسب یا نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے۔
آج سے 2 روز قبل 12 مارچ کو بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ ہم نے 18 او ٹی ٹی پلیٹ فارمز بلاک کیے ہیں جبکہ یہ فیصلہ بھارتی آئین میں شامل آئی ٹی ایکٹ 2000 کی ذیلی دفعات کے تحت بھارتی حکومت کی وزارتوں اور حکام کے مشورے سے کیا گیا۔
یہاں یہ جاننا بھی اہمیت کا حامل ہوگا کہ او ٹی ٹی ایپس جن پر پابندی عائد کی گئی، ان میں سے 1 کو 10ملین بار سے زائدبار ڈاؤن لوڈ ہونے کا تجربہ ہوا جبکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی جانب سے اپنے ٹریلرز اور ایکسٹرنل لنکس کی تشہیر کیلئے سوشل میڈیا کا وسیع استعمال بھی پابندی کی وجوہات میں شامل ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








